میونسپل کمیٹی جہلم کے انتظامیہ کی عدل دلچسپی، سول لائن روڈ پر سٹریٹ لائٹ بند کرنابھول گئے

جہلم: ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی عدم دلچسپی، شہر سول لائن روڈ پر سٹریٹ لائٹ بند کرنابھول گئے جس کی وجہ سے دن رات سٹریٹ لائٹ جلنے سے جہاں ایم سی پر اضافی بجلی کے بل کا بوجھ پڑتا ہے وہاں پر لائٹس بھی جلدی خراب ہوجاتی ہیں۔
شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نالوں سے نکلتا گندا بدبو دار پانی، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار بھی میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہریوں کاکہنا ہے کہ ایم سی کے ذمہ داران دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئےہیں جب تک ذمہ دار دفتروں سے باہر نہیں نکلیں گے اس وقت تک شہریوں کے مسائل حل نہیں ہونگے۔
شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ ہمارے ٹیکسوں سے لگائی جانے والی سٹریٹ لائٹس کو بند کرنا یا کروانا میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جو وہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے محض ایک سال قبل لگائی گئی سٹریٹ لائٹ خراب ہونا شروع ہو چکی ہے جبکہ دن رات جلنے سے اضافی بجلی کا بل بھی ایم سی کو ہی ادا کرنا پڑتا ہے جس سے قومی خزانے کو قصان پہنچ رہاہے۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔



