سیلاب سے فش و پولٹری فارمز تباہ، فارمرز کو کروڑوں کا نقصان، مچھلی و مرغی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

جہلم: حالیہ سیلاب نے جہاں رہائشی و زرعی علاقوں کو متاثر کیا ہے وہیں درجنوں فش اور پولٹری فارمز بھی بری طرح تباہ ہو گئے۔ سیلابی ریلوں میں بڑی تعداد میں مچھلیاں اور مرغیاں ضائع ہونے سے فارمرز کو لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

تاجروں کے مطابق اس بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان کے نتیجے میں آئندہ دنوں میں مارکیٹ میں مچھلی اور پولٹری کی سپلائی شدید متاثر ہوگی، جس کے باعث موسمِ سرما میں مچھلی اور مرغی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

فش فارمرز کا کہنا ہے کہ وہ موسم سرما کی آمد کے پیش نظر مقامی مارکیٹوں میں خریداروں سے سودے طے کر رہے تھے مگر اچانک آنے والے سیلاب نے ان کی تمام تیاریاں اور سرمایہ کاری ملیا میٹ کر دی۔ درجنوں فش فارمز کی مچھلیاں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں جس سے فارمرز کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اسی طرح کئی پولٹری فارمز بھی تباہ ہو چکے ہیں، جس کے باعث سپلائی میں نمایاں کمی آنے کا خدشہ ہے۔

متاثرہ فارمرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف ان کے مالی نقصانات کا ازالہ کیا جائے بلکہ فارمز کی تعمیرِ نو اور سٹرکچر کی بحالی کے لیے بھی خصوصی مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button