پنڈدادنخان مسلح ڈاکوؤں کے نرغے میں، ڈاکوؤں کا مزدوروں پر وحشیانہ تشدد، ڈاکو فرار

پنڈدادنخان: جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتیں نہ رک سکیں۔

پنڈ دادنخان کے نواحی گاؤں حطار میں ڈکیتی کی ایک اور واردات، نامعلوم ڈاکوؤں نے ملک عامر کے گھر میں گھس کر مزدوروں پر وحشیانہ تشدد کیا ، مزدوروں کے شور واویلے کی آوازیں سن کر ڈاکو بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

علاقہ مکینوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحصیل پنڈ دادنخان مسلح ڈاکوؤں کے نرغے میں آچکی ہے۔

چند روز قبل پنڈدادنخان کے نواحی علاقوں اتھر، ٹو بھ، گولپور میں ڈکیتیاں، حطارفش فارم پر واردات کے بعد حطار گاؤں میں ڈاکو پیر عمر ان حیدر کے گھر ڈکیتی کی مسلح واردات کر نے کے بعد فرار ہو گئے جبکہ تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ پنن وال میں سر شام 5 مسلح کلاشنکوف بردا رڈاکوؤں نے خالد مجید کریانہ سٹور سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

گزشتہ روز حطار میں ڈکیتی کی مزید ایک اور واردات ملک عامر کے گھر ہوئی جبکہ پنڈ دادنخان سوڈی گجر چوک پر ملک خالد کی دکان کے باہر سے نامعلوم چور تقریبا ً2 لاکھ کا سامان لے اڑے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل پنڈ دادنخان کی عوام کی جان و مال کے تحفظ یقینی بنایا جائے اور تحصیل بھر میں ڈکیتیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کاسد باب کیا جائے تاکہ شہری اپنے گھروں میں محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button