مشیر صحت اور بلال اظہر کیانی کی کوششوں سے پرائمری سکول بوکن کو ایلیمنٹری سکول کا درجہ دے دیا گیا

جہلم: صوبائی مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ‘گورنمنٹ پرائمری سکول بوکن کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اس سکول کو "ایلیمنٹری سکول” کا درجہ دیا جائے گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کی بدولت بوکن کے علاقے میں تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔

اس اپ گریڈیشن سے گورنمنٹ پرائمری سکول بوکن کی تعلیمی حیثیت میں اضافہ ہوگا اور اس کے زیر انتظام تعلیمی منصوبوں اور سہولتوں میں بھی بہتری لائی جائے گی، جس کا براہ راست فائدہ مقامی طلباء کو پہنچے گا۔

ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور بلال اظہر کیانی نے اس اپ گریڈیشن کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد علاقے کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیمی میدان میں کامیاب ہو سکیں اور ان کے لیے مستقبل کے دروازے کھل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ اس اپ گریڈیشن کا فائدہ بچوں کو فوری طور پر پہنچ سکے۔ ہماری کوشش ہے کہ پورے علاقے میں تعلیمی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے اور اس قسم کے اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ ہر بچے کو معیاری تعلیم حاصل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button