شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشد کی 18 ویں برسی، پولیس کی سلامی

پنڈدادنخان: شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشد کی اٹھارویں برسی کے موقع پر شہید کی لحد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل، ایس ایچ او پنڈ دادنخان ظہیر الدین بابر اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

یاد رہے کہ شہید اے ایس آئی محمد ارشد 18 سال قبل ضلع گجرات میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے۔ شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button