جہلم پولیس نے چار کمسن بچوں کو لواحقین سے ملا کر دیا

جہلم پولیس نے اپنی عوام دوست پالیسی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ان کے اہل خانہ سے ملوانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار کمسن بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کیا۔

جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیر قیادت انچارج چوکی کینٹ اور ٹیم نے احسن کارروائی کرتے ہوئے تین گمشدہ بچوں، 11 سالہ محمد ابراہیم، 6 سالہ محمد بلال اور 4 سالہ محمد سمیع، کو بازیاب کیا۔ یہ تینوں بچے گوجرانوالہ سے گاڑی میں بیٹھ کر جہلم پہنچ گئے تھے۔ چوکی کینٹ پولیس کو اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی اور ان کے لواحقین کو گوجرانوالہ سے بلوایا گیا، جن کے سپرد بچوں کو بحفاظت کر دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس خدمت کاؤنٹر سول ہسپتال جہلم کے عملے نے تین سالہ گمشدہ بچی میرب کو تلاش کر کے اس کے ورثاء کے حوالے کیا۔ میرب اپنی والدہ کے ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم آئی تھی اور اچانک گم ہو گئی تھی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ڈھونڈ نکالا اور والدین کے حوالے کر دیا۔

بچوں کے لواحقین نے جہلم پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں ڈھیروں دعائیں کیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ والدین سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کو ہر وقت اپنی نگرانی میں رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button