ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کی آگاہی مہم کو تیز کیا جائے، صباء سحر

جہلم: ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کی آگاہی مہم کو تیز کیا جائے، خاص طور پرنئے شادی شدہ افراد کو اس بارے مکمل معلومات فراہم کی جائیں جبکہ پیدائش میں ضروری وقفہ بارے بھی آگاہی ضروری ہے۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صباء سحر نے محکمہ بہبود آبادی کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں محکمہ کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت، نوزائیدہ بچوں کی صحت کیلئے ضروری اقدامات، ویکسی نیشن اور پیدائش میں مناسب وقفہ کے فوائد بارے آگاہی مہم پر بریفنگ دی گئی۔

اس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صباء سحر نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے تمام متعلقہ فورم استعمال کرکے مہم کو تیز کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button