جہلم میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 8 افراد گرفتار

65
جہلم میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تھانہ کالا گجراں پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری جیسے سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی جس پر ان کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔



