پنجاب حکومت کی ہدایت پر جہلم میں ماڈل ریڑھی بازار قائم، مخصوص جگہ الاٹ

جہلم: پنجاب حکومت کی ہدایت پر جہلم میں ماڈل ریڑھی بازار قائم، مخصوص جگہ الاٹ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر نگرانی جہلم میں ماڈل ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا ہے ریڑھی بانوں کو مخصوص جگہ الاٹ کر دی گئی ہے۔
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی ہے کہ تمام ریڑھی بانوں کو مخصوص جگہ پر ریڑھی لگانے کی اجازت دی جائے گی، سڑکوں کنارے ٹریفک کو بلاک کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



