جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 3 ملزمان منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 ملزمان منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد حسین اور وقاص خان کو گرفتار کر لیا، ملزم زاہد حسین سے 1کلو 580گرام اور ملزم وقاص خان سے 1کلو 120گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
سٹی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلیمان خان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پتنگیں اور قاتل دھاتی ڈوریں برآمد کر لی گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروشی کا جڑ سے خاتمہ جہلم پولیس کا نصب العین ہے۔ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے، والدین اپنے اور عوام الناس کے بچوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنانے میں جہلم پولیس کا ساتھ دیں۔



