ہر پاکستانی کو اپنے حصے کا پودا لگا کر ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہیے، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی

جہلم میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں صوبائی مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں پودا لگا کر مہم میں عملی حصہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو بھی موجود تھے۔ شجرکاری مہم کے تحت مختلف سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر درخت لگائے جا رہے ہیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک سرسبز و شاداب پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔

پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ شجرکاری سے نہ صرف ماحول بہتر ہوتا ہے بلکہ یہ ہمارے صحت مند مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔ ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے اور صرف لگانے پر اکتفا نہ کرے بلکہ اس کی حفاظت اور نگہداشت بھی کرے تاکہ وہ درخت بن کر ماحول کو فائدہ پہنچا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے گھروں، باغیچوں اور کھلی جگہوں پر پھل دار، پھول دار اور سایہ دار پودے لگائیں۔ "آئیے ہم سب مل کر اپنے ملک کو سرسبز بنائیں اور آنے والی نسلوں کو ایک بہتر ماحول فراہم کریں۔”

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button