سوہاوہ: منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید و جرمانے کی سزا

سوہاوہ: جہلم پولیس کی موثر تفتیش، ایڈیشنل سیشن عدالت سوہاوہ کے جج عامر ضیاء نے منشیات کے مقدمہ نمبر 202/23 بجرم9-(1)3Dتھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق مجرم مجاداللہ نے گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم مجاد اللہ کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مجرم کو سال2023 میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کے قریب سے گرفتار کر کے 5200 گرام چرس برآمد کی گئی تھی، جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروشی کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے سے ہی منشیات کا مکمل خاتمہ ممکن ہو گا۔ انہوں نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button