پنڈدادنخان میں آئیسکو اہلکار کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں آئیسکو اہلکار کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبھہ میں للِہ روڈ پر کام کے دوران کھمبے پر کرنٹ لگنے سے آئیسکو سرکل چکوال کی واپڈاسب ڈویژن للِہ کا اہلکار مقبول جان شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت آئیسکو اہلکار کو ریسکیو کیا اور قریبی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

آئیسکو اہلکار کی موت کو آئیسکو للِہ کے ذمہ دار آفیسر ہارٹ اٹیک قرار دے کر للِہ آر ایچ سی میں مبینہ طور پر میڈیکل رپورٹ بنوانے کیلئے متحرک رہا۔ عوامی درعمل اور میڈیا نے اس واقعہ کے حقائق رپورٹ کیے تو آئیسکو ہیڈکوارٹر سے سیفٹی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات اکھٹی کیں اور ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کرایا۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں تفصیلی معائنہ کے بعد آئیسکو اہلکار مقبول جان کی موت کو کرنٹ لگنا قرار دیا گیا اور میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی۔

آئیسکو اہلکار مقبول جان کے لواحقین نے میڈیا کی کاوشوں پر انکا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈیڈ باڈی بھیرہ منتقل کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button