عید میلاد النبی ﷺ شایانِ شان انداز میں منانے کی تیاریاں، محکمہ داخلہ کی ہدایات جاری

جہلم: حکومت پنجاب نے عید میلاد النبی ﷺ کو مذہبی عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے صوبہ بھر میں خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبہ بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے بڑے جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں لگائی جائیں گی جبکہ اہم عمارتوں، بینکوں اور دفاتر کو سبز برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔

جمعہ المبارک 11 ربیع الاول کو تمام سرکاری و نجی سکولوں میں محافل میلاد منعقد ہوں گی جبکہ عید میلاد کے موقع پر سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپوں اور صوبہ کی مختلف جیلوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔

اسی طرح عید میلاد النبی ﷺ پر 6 ستمبر کے شہداء کے لیے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عید میلاد کے موقع پر معاشرے میں امن، رواداری اور باہمی اتحاد کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button