ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پولیس خدمت مرکز پنڈدادنخان اور ٹریفک دفتر کا دورہ

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس خدمت مرکز پنڈدادنخان اور ٹریفک دفتر کا دورہ کیا، انہوں نے دفاتر کے ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او جہلم نے تمام دفاتر کی صفائی بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت اور کہا کہ شہریوں کو ٹریفک کی مثالی سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور انہیں تمام سہولیات بر وقت بہم پہنچاتے ہوئے حکومت پنجاب کے ویژن کا عملی نمونہ پیش کریں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس فارمیشنز کی کارکردگی جانچنے کےلئے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button