جہلم میں آئس نشہ اور شیشہ استعمال کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ

جہلم: آئس نشہ اور شیشہ استعمال کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ، نوجوان نسل نشے کی لت میں مبتلا ہونے لگی۔
جہلم شہر اور گردو نواح میں منشیات کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا جس کے باعث شہر میں نشہ کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی کھلے عام فروخت سے نوجوان نشے کی لت میں مبتلا ہور ہے ہیں، آئس نشے کی فروخت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ آئس کا نشہ کرنے والوں کو دو دن تک سکون کی نیند نہیں آتی اور پھر یہ نشہ پورا کرنے کیلئے مختلف جرائم سے بھی گریز نہیں کرتے۔ مختلف گلی محلوں، پوش علاقوں، نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور قبرستانوں میں نوجوان نشہ کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں بلا روک ٹوک منشیات کے استعمال کی وجہ سے نوجوان نشے میں دھت پڑے نظر آتے ہیں، نشے کے عادی افراد گھروں اور گلی محلوں سے چوریاں کر کے نشہ خریدتے اور استعمال کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



