پنڈدادنخان میں اسلحہ کی نمائش کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان میں اسلحہ کی نمائش کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کی نمائش کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم خالد جاویدکو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button