پنڈدادنخان کی اہم کارروائیاں؛ صفدر فوجی کے قاتل، امام مسجد اور منشیات فروش گرفتار

13
پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر پنڈدادنخان پولیس نے شاندار کارروائیاں کرتے ہوئے تین بڑے اور حساس مقدمات میں مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل ملک محمد اکرم اور ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان رانا لطیف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غریبوال میں قتل ہونے والے صفدر عرف فوجی کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقتول کی بیوی کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔
اسی دوران کھیوڑہ میں منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈیلر چینا کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی، جس سے علاقے میں منشیات کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
مزید براں واڑہ بلند خان میں مسجد کے اندر 12 سالہ معصوم بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعے میں ملوث ملزم قاری جواد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پنڈدادنخان پولیس نے عوام کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب ٹریفک قوانین کے تحت 129 مقدمات بھی درج کیے ہیں۔



