موسمی تبدیلی؛ جہلم میں سینکڑوں افراد بخار، کھانسی، نزلہ زکام اور جلدی امراض کا شکار ہونے لگے

جہلم: موسمی تبدیلی، شہر اور نواحی علاقوں میں سینکڑوں افراد موسمی بخار، کھانسی، نزلہ زکام اور جلدی امراض کا شکار ہونے لگے، اکا دکا میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسمی تبد یلی اور خشک ہواں کے چلنے سے شہر اور اس کے نواحی دیہاتی علاقوں میں مختلف موسمی بیماریوں نے ڈیرے جمانا شروع کر رکھا ہے۔

درجنوں کی تعداد میں بچے، بوڑھے اور جوان بخار، کھانسی، نزلہ زکام ملیر یا جسم کے مختلف حصوں پر نشانات ، خارش، پھوڑے، پھنسیاں و دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ بنیادی ہیلتھ یونٹس نجی کلینکس پر موسمی امراض کا شکار مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے، ایکا دکابیمار افراد میں ڈینگی وائرس کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

طبی ماہرین نے لوگوں کو ٹھنڈے پانی، فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس سے اجتناب اور پانی کو گرم کر کے پینے سمیت مچھروں سے بچنے کیلئے مچھرمار لوشن اور مچھر دانیاں استعمال کرنے کامشہورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button