پنڈدادنخان کی یوسی ہرن پور کی سرکاری عمارتیں رکشہ سٹینڈ اور باڑ میں تبدیل

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈ دادنخان کی یونین کونسل ہرن پور میں کئی سرکاری عمارات رکشہ سٹینڈ اور باڑوں میں تبدیل، شفاخانہ حیوانات، پٹوار خانہ،محکمہ زراعت کا دفتر اور رہائشی کواٹرز صفحہ ہستی سے مٹنے کے قریب متعلقہ محکمہ جات کے کئی افسران و اہلکار گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرکے شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں جبکہ عدم سہولیات کے باعث شہری دھکے کھانے پر مجبور محکمہ مال سمیت دیگر محکموں کی عدم دلچسپی سوالیہ نشان؟۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان جوکہ برسوں سے پسماندگی کا شکار ہے ترقیاتی منصوبوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے وہیں پنڈ دادنخان کے نواحی علاقہ ہرن پور یونین کونسل بھی بے بسی کی تصویر بن گئی، شفاخانہ حیوانات ،پٹوارخانہ،محکمہ زراعت کا دفتر اور رہائشی کواٹرز صفحہ ہستی سے مٹنے کے بالکل قریب دکھائی دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں کے کئی افسران و اہلکار مفت کی تنخواہیں وصول کرکے شاہانہ زندگیاں بسر کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب سہولیات کے فقدان اور دفاتر کی عدم موجودگی کے باعث شہری دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

یونین کونسل ہرن پور کے رہائشیوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث چھینی گئی سہولیات کا سدباب کیا جائے تاکہ مشکلات میں کمی واقع ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button