جہلم: فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کی سپلائی ناکام بنا دی، سینکڑوں لیٹر ناقص دودھ تلف

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کی سپلائی ناکام بنا دی ، جہلم میں سینکڑوں لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 39 دودھ بردار گاڑیوں سے 2 لاکھ 32 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم میں کارروائی کے دوران 280 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا جبکہ ایک دودھ بردار گاڑی اور دوکان کو 23 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر دودھ کی مسلسل چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button