مہنگائی کی شرح میں پھر سے اضافہ، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ مہنگی

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا اور 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 44 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی بڑھ کر 13 اعشاریہ 80 فیصد پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ او10ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں18 اعشاریہ 51 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں5 اعشاریہ 89 فیصدچکن کی قیمتوں میں3 اعشاریہ 72 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں3 اعشاریہ 63 فیصد،دال چنا کی قیمتوں میں 1 اعشاریہ 41فیصد،دال مونگ کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 92 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 58فیصد،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 51 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں2 اعشاریہ 47 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 98 فیصد، ماچس کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 97فیصد اورسگریٹ کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 10فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو کی قیمتوں میں1 اعشاریہ 08 فیصد،انڈوں کی قیمتوں میں1 اعشاریہ 45فیصد، چینی کی قیمتوں میں1 اعشاریہ 39 فیصد،کیلوں کی قیمتوں میں1 اعشاریہ 29 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 80 فیصد،دال مسور کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 38 فیصد،پٹرول کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 81 فیصد،ڈیژل کی قیمتوں میں1 اعشاریہ 32 فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 53 فیصد اورگڑ کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 59 فیصد کمی واقع ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button