جہلم پولیس کا پتنگ بازی اور پتنگ فروشوں کے خلاف ایکشن، ایک پتنگ فروش ملزم گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑاکریک ڈاؤن کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم گرفتارکر کے پتنگیں برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران کو گرفتار کرکے ملزم سے 50عدد پتنگیں برآمد کر لیں۔ جہلم پولیس اس امر کی یقینی بنائے گی کہ نہ صرف پتنگ باز بلکہ مالک بلڈنگ کو بھی پتنگ بازی کے مقدمہ میں چالان کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی مہلک کھیل ہے، تفریح کے نام پر عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



