میونسپل کمیٹی کھیوڑہ میں سینٹری ورکر خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار

پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا دفتر قحبہ خانہ بن گیا، میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے دفتر میں سینٹری ورکر کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں خاتون سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،میونسپل کمیٹی کانام حذف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں مبینہ طور پر سینٹری ورکر کو خاتون کے ساتھ میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے دفتر میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے خاتون سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جبکہ سینٹری ورکر کے دو ساتھی پولیس کو چکما دے کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا ملازم پریم جانی اور خاتون (م) جبکہ فرار ہونے والوں میں رحب اور توقیر عرف الڑ شامل ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تینوں ملزمان نے خاتون کو جسم فروشی کے لئے بلایا تھا۔ خاتون سے ایک ہزار ہزار کے دو نوٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فرار ہونے والے ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔

کھیوڑہ پولیس چوکی کے اے ایس آئی غلام عباس نے مقدمہ درج کر لیا۔ میونسپل کمیٹی کا نام مقدمہ میں سے حذف کر دیا گیا۔

موقف لینے کے لیے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ارباب عارف سے03009626945 پر رابطہ کیا گیا تو موصوف نے بات سن کر میٹنگ کا کہہ کر ٹال دیا۔

دوسری جانب عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل سے بھرپور مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور ایف آئی آر میں میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے دفتر کا نام اندارج نہ کرنے پر پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button