پنڈدادنخان میں غریب محنت کش کی 22 بکریاں اور بکرے دن دیہاڑے چوری

پنڈدادنخان میں مویشی چوری کی ایک بڑی واردات پیش آئی، جہاں ایک غریب محنت کش غلام شبیر کی بائیس کے قریب بکریاں اور بکرے ریلوے اسٹیشن پنڈدادنخان کے قریب سے دن دیہاڑے غائب ہوگئے۔

متاثرہ شخص غلام شبیر نے بتایا کہ وہ محض پانچ منٹ کے لیے واش روم گیا اور جب واپس آیا تو اس کے تمام مویشی غائب ہو چکے تھے۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ رات دن اپنی بکریوں اور بکروں کو تلاش کرتا رہا، مگر تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔ اس واردات سے ایک دن قبل بھی اسی محلے سے دو بکریاں چوری ہوچکی تھیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

غلام شبیر کا کہنا ہے کہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کر رہا تھا اور یہی مویشی اس کے روزگار کا واحد ذریعہ تھے، جن کی چوری نے اسے شدید مالی نقصان پہنچایا ہے۔

اہل علاقہ نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

غلام شبیر اور مقامی لوگوں نے ڈی پی او جہلم سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ چوری شدہ مویشیوں کی برآمدگی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور مویشی چوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button