جہلم پولیس نے 5 سالہ گمشدہ بچے کے لواحقین سے ملا دیا

جہلم پولیس کی عوام دوست پالیسی کے تحت بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، گمشدہ صفیع اللہ ولد ذاکر اللہ کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
پولیس خدمت کاؤنٹر سول ہسپتال جہلم کے عملہ نے 5 سالہ صفیع اللہ جو کے اپنی دادی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم آیا اور گم ہوگیا جس کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
گمشدہ بچے کے لواحقین نے جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ڈھیروں دعائیں دیں۔



