جہلم کے شہری انتہائی مضر صحت گوشت کھانے سے بچ گئے، 70 کلو سے زائد مضر صحت گوشت برآمد

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ لائیوسٹاک نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصاب کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔
جہلم میں قصاب کی دوکان سے 70کلو سے زائد مضرصحت گوشت برآمد کر کے دریائے جہلم میں تلف کر کے دوکان کو سیل کر دیا گیا، قصاب کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
یار رہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کے عملے نے مذکورہ قصاب کی دوکان میں جب چھاپہ مارا تو ڈاکٹر کی مہر کے بغیر گوشت کی فروخت جاری تھی۔ محکمہ لائیو سٹاک کے عملے نے مضرصحت گوشت کو دوکان پر ہی چھوڑ دیا اور فارملٹی کے لئے چھوٹا سا جرمانہ کیا گیا۔
میڈیا کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مضرصحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



