سول ڈیفنس جہلم میں بھرتی کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری

جہلم: سول ڈیفنس جہلم میں بم ڈسپوزل ٹیکنیشن اور ڈرائیور کی بھرتی آئندہ ماہ ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس جہلم میں بم ڈسپوزل ٹیکنیشن اور ڈرائیور کی آسامیوں پر بھرتی اکتوبر میں ہو گی۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔
بم ڈسپوزل ٹیکنیشن کیلئے آرمی سے ریٹائر اور بم ڈسپوزل کورس کے حامل افراد درخواست دے سکتے ہیں جبکہ ہیوی ٹریفک لائسنس ہولڈر پانچ سالہ تجربہ کے ساتھ ڈرائیور کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں.
سول ڈیفنس جہلم میں بھرتی عارضی بنیادوں پر ہو گی.
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



