جہلم میں شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2 ڈکیت گرفتار

جہلم: تھانہ چوٹالہ کی اہم کارروائی، شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2 ڈکیت گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چوٹالہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں عدنان اکرم اور شکیل اختر کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے چھینی گئی رقم 1 لاکھ 50ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
دونوں ڈاکوؤں نے دو ہفتے قبل شہری کو ویران جگہ پر روکا اور گن پوائنٹ پر اس سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس تھانہ چوٹالہ نے انتہائی قلیل وقت میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، جن کی شناخت پریڈ کامیابی سے مکمل کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے دوران ریمانڈ رقم مال مسروقہ مبلغ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بر آمد ہو چکے ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔



