جہلم میں ناقص اور مضر صحت کیچپ کی فروخت، شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

جہلم شہر اور گردونواح میں مقامی سطح پر تیار کردہ ناقص اور مضر صحت کیچپ کی بڑے پیمانے پر فروخت جاری، شہری بیمار ہونے لگے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق جہلم شہر اور اس کے گردونواح میں غیر معیاری اور ناقص اجزاء سے تیار کی گئی کیچپ ہوٹلوں، میرج ہالز، مارکیز، میرج گارڈنز اور تکہ کباب فروشوں کو انتہائی کم نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے۔

ان غیر قانونی یونٹس میں گلے سڑے ٹماٹر اور مضر صحت کیمیکل استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ بعد ازاں اس کیچپ کو معروف برانڈز کے پیکٹس میں پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مقامی سطح پر غیر معیاری کیچپ تیار کرنے والوں نے گنجان آباد علاقوں میں کرائے پر گھر لے رکھے ہیں، جہاں ناقص اشیاء کی مدد سے یہ مضر صحت کیچپ تیار کی جاتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس غیر معیاری کیچپ کے استعمال سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

شہر کے سماجی و عوامی حلقوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے اور مضر صحت کیچپ تیار و فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button