جہلم: چوری و موٹر سائیکل چوری میں ملوث رضو گینگ کے دو ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رضو گینگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران چوری میں ملوث رضو گینگ کے 2 کارندوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور 47 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کی صورت میں عدالت پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button