پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو مل گیا

حکومت پنجاب نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1898 میں ترمیم کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں بہ وقت ضروت 30 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دے دیا۔

پنجاب اسمبلی سے کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1898 میں ترمیم کی منظوری کے بعد محکمہ قانون نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترمیم کے بعد اب سیکریٹری داخلہ پنجاب کو صوبے بھر میں 90 دن کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ہوگا جبکہ 90 یوم سے زائد عرصہ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کابینہ کی منظوری کے بعد سیکریٹری داخلہ دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن کیا کرتے تھے۔

حکومت پنجاب نے سیکریٹری داخلہ پنجاب کی سفارش پر دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کیا ہے جو اپنے متعلقہ اضلاع میں حالات کو دیکھتے ہوئے بروقت فیصلہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button