عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن پولیس اور عوام الناس کے درمیان رابطے تعاون کو مستحکم کرنے اور عوام الناس کی سہولت کے لئے ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر دو سے تین کھلی کچہریوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ نے ڈی پی اوآفس سمیت ضلع بھرکے تھانوں ٹریفک دفتر، چوکیات، مساجد، چرچیز سمیت پبلک مقامات پر کھلی کچہریاں لگا کر سائلین کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر سن کر حل کرناشروع کر رکھا ہے۔ ان میں سے کچھ شکایات کے فوری حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو بھی احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔
ڈی پی اوناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور لوگوں کو پولیس مراکز میں جدید سروسیز سے مستفید کیا جا رہا ہے۔ عوام کے لیے میرے سمیت تمام پولیس افسران کے دروازے 24/7 کھلے ملیں گے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فوری فراہمی کے لیے ڈ ی پی اوناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایت پر تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزاور ضلع بھر خصوصاً دیہاتوں کی مساجد میں بعد از نماز جمعہ کھلی کچہر یاں منعقد کی جا رہی ہیں۔
کھلی کچہریوں میں ایس ڈی پی پنڈ دادنخان، ایس ڈی پی او سوہاوہ ،ایس ڈی پی او صدر اپنے اپنے سرکلزمیں کھلی کچہریاں لگا کر لوگوں کی شکایات کو سن کر موقع پر حل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانے کے علاقوں کی مساجد میں کھلی کچہر یاںلگا کر لوگوں کی شکایات کو سن کا حل طلب مسائل کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔
کھلی کچہریوں کا مقصد عوام و الناس کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر سننا اور ان کا مناسب فوری حل ہر وقت میرٹ پرانصاف کی فراہمی، جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا اور انصاف کی فوری فراہمی کو عوام والناس کے گھروں کی دہلیز پر پہنچا کر ان کی داد رسی کرناہے۔
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ،انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری ناصر محمود باجوہ کے اس اقدام کو سرا ہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



