پنجاب میں موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کیلئے 42 روز کا لَرنر پیریڈ ختم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پنجاب بھر میں اب لرنر پرمٹ کے ساتھ ہی شہری ٹیسٹ دے کر لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق اب موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنے کے لیے لرنر پرمٹ کے بعد انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ محدود مدت کے لیے موٹر سائیکل لائسنس کے لیے 42 یوم کا لرنر پریڈ ختم کیا جا رہا ہے۔

عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہری موٹر سائیکل کا لائسنس ایک، دو یا پانچ سال تک کے لیے بنوا سکتے ہیں۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے لائسنس سینٹرز میں کیش ہینڈلنگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہری لائسنس کے حصول کے لیے صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کے تمام مراحل کی آڈیو/ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سی ٹی او نے مزید کہا کہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد قیمتی وقت کو محفوظ اور قانون پسند شہری بنانا ہے۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button