جہلم میں خود ساختہ مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ دی، سبزی و پھل سرکاری نرخنامے سے کئی گنا مہنگے

جہلم شہر اور گردونواح میں خود ساختہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

شہریوں کے مطابق سبزی، پھل اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء سرکاری نرخنامے سے کئی گنا زائد قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں، جس سے عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے ان کی زندگی مشکل بنا رکھی ہے اور اب خود ساختہ مہنگائی نے ان کی کمر توڑ دی ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس معمولی جرمانے کر کے "سب اچھا ہے” کی رپورٹس بھجوا دیتے ہیں، جس سے دکاندار بغیر کسی خوف کے نرخ بڑھا رہے ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری زراعت، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا تفریق فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں تاکہ خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button