ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا گورنمنٹ ہائی اور کمپری ہینسوسکول کا دورہ، مختلف کلاسز کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا گورنمنٹ ہائی اور کمپری ہینسوسکول کا دورہ، انہوں نے مختلف کلاسز کا جائزہ لی، صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور ماحول صاف کرنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ ہائی سکول اور کمپری ہینسو سکول کا دورہ کیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول میں وائس پرنسپل ماسٹر مظہر سعید نے ڈپٹی کمشنر کو سکول کی تاریخی حیثیت اور تعلیمی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جبکہ کمپری ہینسو سکول میں پرنسپل ساجد ڈار نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف کلاسز کا دورہ کرواتے ہوئے سکول بارے آگاہی دی۔

ڈپٹی کمشنر نے دونوں سکولوں کا ماحول بہتر بنانے کیلئے رنگ و روغن کروانے اور صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button