ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم کا نوگراں حفاظتی بند کا دورہ، مرمت کے کام کا جائزہ لیا

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم حسن احسن کا نوگراں حفاظتی بند کا دورہ، بند کی مرمت کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم حسان احسن نے نالہ گھان میں نوگراں کے مقام پر حفاظتی بند کو شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر فیلڈ سٹاف نے بند کی مرمت بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو بریفنگ دی۔
اے ڈی سی آر نے بند کی مرمت کے کام کو فوری طور پر مکمل کرنے اور کام کے معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شدید بارشوں سے شہریوں کے جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ لگا کر پنجاب حکومت کو رپورٹ بھیجی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مزید بارش یا طغیانی سے قبل بند کی مرمت کو ہر صورت مکمل کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



