جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ایک خاتون اور دو مرد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا، جو علاقے میں جسم فروشی جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں معاشرتی بگاڑ کا باعث بنتی ہیں اور نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتی ہیں۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جسم فروشی ایک سنگین اور قابلِ مذمت جرم ہے، جس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button