جہلم میں مرغی کا گوشت 650 روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا، انتظامیہ بے بس

جہلم شہر اور گردونواح میں مرغی کا گوشت 650 روپے فی کلو سے بھی زیادہ میں فروخت ہونے لگا، سرکاری نرخنامے کی دھجیاں اڑا دی گئیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

شہری حلقوں کے مطابق بازاروں اور گلی محلوں میں مرغی کا گوشت فی کلو کے بجائے ساڑھے 800 گرام کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کو واضح مالی نقصان کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر "سب اچھا ہے” کی رپورٹس بھجوائی جارہی ہیں، جبکہ مٹن اور بیف کی قیمتیں پہلے ہی عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، اب مرغی کا گوشت بھی غریب آدمی کے دسترخوان سے غائب ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے، گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مہنگائی سے ستائے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button