قتل کے مقدمے میں مجرم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا

پنڈدادنخان میں شہری کو قتل کرنے والے مجرم وسیم عباس کو عدالت نے سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
قتل کا یہ واقعہ سال 2021 میں پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ نمبر 196/21 بجرم 302 تھانہ جلالپور شریف میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے مکمل سماعت کے بعد ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے مجرم وسیم عباس کو سزائے موت کا مستحق قرار دیا۔
پولیس کی جانب سے مقدمے کی اعلیٰ سطح پر تفتیش کی گئی، جس کے نتیجے میں مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا اور مضبوط چالان عدالت میں جمع کروایا گیا۔
جہلم پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں انویسٹیگیشن ٹیم اور لیگل ٹیم نے بھرپور محنت اور دیانتداری سے کام کیا، جس کے باعث مجرم کو قرار واقعی سزا ملی۔
ڈی پی او جہلم نے اس کامیاب کارروائی پر متعلقہ افسران کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔



