دینہ پولیس کی کامیاب کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ دینہ کے ایس ایچ او کی قیادت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایوب خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

تھانہ دینہ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button