تحصیل کے عوام کو صاف ستھرا اور وافر پانی مہیا کیا جائے گا، چوہدری فرخ الطاف، عابد اشرف جوتانہ

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈ دادنخان میں پینے کے پانی کے دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے مینج کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پبلک ہیلتھ کے ایکسین اور ایس ڈی او سمیت دیگر افسران کی شرکت، مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے واٹر سپلائی پائپ لائن فیز تھری اور نئے تعمیر ہونے والے نالے کی ناقص تعمیر سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے درستگی کا مطالبہ کیا گیا۔

کندوال، للِہ، کھیوڑہ، کوڑا چوران اور ٹھل سمیت دیگر تمام علاقوں میں پینے کے پانی ضرورت کے مطابق مہیا کرنے کے لیے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے نئے منصوبوں کے اجرا تک موجودہ دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کرنے بارے مقامی شہریوں سے بھی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کے وفد چوہدری زبیر جمیل، انتظار الحق، عمران نواب عبدالحفیظ سنی، راجہ مدثر اور چوہدری سلیم باگڑی نے چار کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ فیس تھری کے منصوبے اور پنڈدادنخان میں بننے والے نکاسی اب کے 28 کروڑ سے بننے والے نالے کے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان دونوں کو انتہائی ناقص میٹریل کے ساتھ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز پانی کی لائن پھٹی ہوتی ہے اور عوام کو نہ صرف پانی کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے بلکہ انتہائی بدبودار اور گندا پانی سپلائی کیا جاتا ہے جبکہ 28 کروڑ سے بننے والے نئے نالے کی پوزیشن یہ ہے کہ سائیڈ سے آٹی ہوئی تمام نالیاں بند جن کو نالے کے ساتھ کنیکٹ نہیں کیا گیا اور نالے کی سائیڈوں پر بڑے بڑے گڑھے اور مٹی کے ڈھیر پڑے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بارش کی صورت میں تمام تر پانی لوگوں کے مکانوں اور دکانوں میں داخل ہوگا کیونکہ زیر تعمیر نالہ سڑکوں سے ایک سے ڈیڑھ فٹ اونچا ہے اور شہر سے انے والی کسی بھی نالی کو اس کے کنیکٹ نہیں کیا گیا جس پر چوہدری فرخ الطاف نے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کو فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے کر درستگی کا آرڈر کیا۔

دوسری جانب تحصیل میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے ناروا ٹیکسوں کے بارے بھی بتایا گیا ہے جس پر چوہدری فرخ الطاف نے مرکزی انجمن تاجران کے وفد کو آنے کی دعوت دی جہاں پر ضلعی حکام کے ساتھ اس معاملے پر گفتگو ہوگی۔

اس موقع پر مضافاتی یونین کونسل کندوال سے آئے ہوئے ایک بہت بڑے نمائندہ وفد نے کندوال کے پانی بارے اپنی تکالیف کا اظہار کیا جس پر چوہدری فرخ الطاف نے فوری طور پر ایکسین جہلم سے موجودہ سکیم کے اخراجات کی معلومات حاصل کی اور چار کروڑ روپے فنڈ کا وعدہ کیا جبکہ کوڑا چران ٹھل اور کھیوڑہ سے ائے ہوئے وفود نے بھی پانی کے مسائل بارے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فرخ الطاف اور چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہاکہ تحصیل کے عوام کو صاف ستھرا اور وافر پانی مہیا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button