غیر قانونی اور ایکسپائر ادویات کی فروخت ناقابل معافی جرم ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: غیر قانونی اور ایکسپائر ادویات کی فروخت ناقابل معافی جرم ہے جس سے انسانی جانوں کو شدید نقصانات درپیش ہیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ صحت کے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ادویات کی فروخت کی چیکنگ جاری ہے، بغیر لائسنس یا متعلقہ کوالیفائیڈ افراد کے بغیر ادویات بیچنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اجلاس میں شہریوں کی شکایات اور محکمہ صحت کے انسپکٹرز کی جانب سے دوران چیکنگ غیر قانونی ادویات برآمدہونے کے 16کیس پیش کئے گئے جس پر قانون کے مطابق احکامات جاری کئے گئے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



