ضلع جہلم میں دوکاندار سبزیوں کے من مرضی کے ریٹ وصول کر نے لگے

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں دوکاندار سبزیوں کے من مرضی کے ریٹ وصول کر نے لگے، غریب آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھرکے سبزی فروشوں نے نرخ ناموں کو نظر انداز کر کے سبزیوں کے من مرضی کے ریٹ وصول کرنے شروع کررکھے ہیں ۔
مقامی نمائندہ شہریوں محمد اکرم، محمد اشرف، محمد فیاض، دانیال، محمدادریس، مرزا قدیر بیگ اور چوہدری مہربان حسین کا کہنا تھا کہ سبزی فروش مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ ریٹ لسٹوں کو پس پشت ڈال کر اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دوکاندار سبزیاں من مانی قیمت پرفروخت کر رہے ہیں۔ اگر کسی دکاندار کے ساتھ ریٹ لسٹ پر بحث کرو تو وہ سبزی دینے سے ہی انکار کر دیتا ہے ۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروائے تاکہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔



