جہلم میں جیب تراش دھر لئے گئے، چوری شدہ رقم برآمد، منشیات فروش بھی گرفتار

جہلم میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو جیب تراشوں کو گرفتار کر کے چوری شدہ رقم برآمد کر لی، منشیات فروش کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو جیب تراشوں زاہد شاہ اور ظاہر شاہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 02مقدمات میں چوری شدہ رقم 1 لاکھ 95 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
تھانہ سٹی پولیس نے دوسری کارروائی میں منشیات فروش ملزم رمضان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 540گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



