مہنگائی نے شہریوں کو صرف دال روٹی کے چکر میں ہی الجھا کر رکھا دیا

جہلم: مہنگائی نے بیشتر احباب کو صرف دال روٹی کے چکر میں ہی الجھا کر رکھا دیا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتوں کے سلسلہ میں پہلے کی نسبت قریب قریب30 سے 40 فیصد تک کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ لوگ خود بخودایک دوسرے سے دور رہنے پر مجبور دکھائی دیتے ہیں۔
اس حوالے سے ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ معاشرے میں نا قابل برداشتہ مہنگائی کے باعث معاشرے میں پیدا ہونے والے رحجانات انتہائی خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔
ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ اب بیشتر لوگوں نے حالات میں بہتری کی امید کرنا ہی چھوڑ دی ہے، یہ صورتحال ہمارے سماجی ڈھانچے کو بری طرح متاثر کر رہی ہے جو کہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



