جہلم میں شہری کا موٹرسائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔
تفصیل کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صداقت حیات عرف بابو کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے اثاثہ جات کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے، موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔



