پنڈدادنخان میں غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان میں پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مظفر اقبال اور نثار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق دونوں ملزمان غیر قانونی طریقے سے پٹرول فروخت کر رہے تھے، جس پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 25 لیٹر پٹرول برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے دونوں افراد کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button