دینہ میں موٹرسائیکل سواروں کی شہری کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، 3 نوجوان زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ چک اکا کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی شہری کو ٹکر، ایک جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں چک اکا موڑ کے قریب جی ٹی روڈ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سواروں نے سڑک پار کرتے ہوئے ایک شہری کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر تین افراد سوار تھے، جو تیز رفتاری کے باعث شہری سے ٹکرا گئے۔

حادثے کے نتیجے میں 60 سالہ اشرف ولد محمد حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 17 سالہ ناصر علی ولد محمد سرور، 30 سالہ عبدالجبار ولد محمد بشیر اور 25 سالہ سمران ولد محمد منیر شامل ہیں۔

@jhelumupdates جہلم: دینہ میں موٹرسائیکل سواروں کی شہری کو ٹکر #Jhelum #Dina #JhelumUpdates #pageforyou #جہلم #PakistanNews #News #foryoupage❤️❤️ #Pakistan #JhelumNews ♬ original sound – Jhelum Updates

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button