جہلم میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

جہلم میں جی ٹی روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کوکچل دیا، موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر انٹر کالج کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، حادثے کے نتیجے میں 50 سالہ سید کامران الحسن ولد سید صفدر حسین سکنہ مشین محلہ نمبر 3 جہلم موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122کے عملے نے جاں بحق ہونے والے شخص کی ڈیڈ باڈی سول ہسپتال جہلم منتقل کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button